ایس سی/ ایس ٹی سے متعلق ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں پر زیادتیوں سے متعلق ترمیمی بل 2018 کو منظوری دے دی ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل کو زبانی ووٹ سے منظوری دی گئی جبکہ لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔ اس بل کا مقصد ایس سی اور ایس ٹی کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ ترمیمی بل نے اُس ضابطے کو ختم کردیا ہے جس میں دلتوں کے خلاف زیادتی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے پہلے اجازت لینے کی ضرورت تھی۔ راجیہ سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ حکومت غریبوں کی بہبود اور دلتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔