این آر آئی شوہروں کے ذریعے چھوڑی گئی خواتین کی امدادی رقم چار ہزار امریکی ڈالر

امور خارجہ کی وزارت نے تیرہ ملکوں میں این آر آئی شوہروں کے ذریعے چھوڑی گئی بھارتی خواتین کی قانونی اور مالی امداد کی رقم کو بڑھا کر چار ہزارامریکی ڈالر کردیا ہے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی برادری کے فلاحی فنڈ، آئی سی ڈبلیو ایف کے رہنما خطوط پر ستمبر2017 میں نظرثانی کی گئی ہے، جس کا مقصد تمام مشنوں کے ذریعے اُن پریشان حال خواتین کو قانونی ومالی امداد فراہم کرنا ہے جنہیں اُن کے این آر آئی شوہروں نے چھوڑ دیا ہے۔