کھیلوں کی قومی یونیورسٹی کا بل 2018 منظور

پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کی منظوری کے بعد کھیلوں کی قومی یونیورسٹی کا بل 2018 منظور کرلیا ہے۔ بل میں منی پور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی نوعیت کی کھیلوں کی قومی یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بل پر ایک بحث کا جواب دیتے ہوئے کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا چانسلر کھیلوں سے تعلق رکھنے والا ہوگا۔ ا سکے ساتھ ہی تعلیمی کونسل اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بھی کھیلوں سے وابستہ ممبروں کو منتخب کیا جائے گا۔ جناب راٹھور نے بتایا کہ یہ دراصل وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت میں عالمی معیار کے کھیلوں کے چوطرفہ نظام کو فروغ دینے کے نظریے کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک پہل ہے۔