غزہ: اسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں ایک خاتون اور اس کا ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں متعدد سول اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے حماس نے اسرائیلی علاقے میں درجنوں راکٹ داغے تھے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک آئی ڈی ایف گاڑی پر حملہ کئے جانے کے بعد تشدد شروع ہوا۔