اجے جے رام ، ریتوپرناداس اور متھن منجوناتھ ویتنام اوپن کے کوارٹر فائنل میں

بھارت کے اجے جے رام، ریتوپرنا داس اور متھن منجوناتھ ہو چی منہ سیٹی میں جاری ویتنام اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آج وہ اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گے۔ مردوں کے سنگلز میں جے رام کا مقابلہ کنیڈا کے زیابونگ شینگ سے ہوگا جبکہ منجوناتھ چین کے زہو زیقی کے ساتھ کھیلیں گے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے ادلراچ نامکول کو ہرایا تھا۔ ادھر خواتین سنگلز میں سابق قومی چمپئن ریتوپرنا نے چھٹے نمبر کی کھلاڑی چینی تائپے کی سنگ شوہ یون کو ہرایا۔ اب ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی فتایاپورن چیوان سے ہوگا۔