افغانستان: غزنی کے دارالحکومت پر سرکاری فوجوں کا قبضہ

افغانستان میں مشرقی صوبے غزنی کی راجدھانی میں افغان فورسز نے طالبان جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔ طالبان نے کل رات شہر پر حملہ کردیا تھا، جس میں 14 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوئے تھے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج نے پولیس کی مدد کی ہے اور یہ کہ شہر اب سرکاری فورسز کے قبضے میں ہے۔