آسام: این۔ آر۔ سی میں درستگی کیلئے فارم کی دستیابی آج سے

آسام میں شہریوں کے قومی رجسٹر کے مسودے میں دعوؤں، اعتراضات اور درستگی کیلئے فارم آج سے این آر سی سیوا کیندروں پر دستیاب ہوں گے۔ یہ فارم www.nrcassam.nic.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ دعوؤں، اعتراضات اور درستی کے فارم جمع کرنے کا کام 30 اگست سے 28 ستمبر تک چلے گا۔ این آر سی کے مکمل مسودے میں 40 لاکھ نام شامل نہیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام این آر سی کے مکمل مسودے میں شامل نہیں کیے گئے ہیں، انہیں حتمی این آر سی میں شمولیت کیلئے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ دعوے اور اعتراضات صرف سیوا کیندروں پر جمع کرائے جاسکیں گے، لیکن درستی آن لائن بھی ہوسکتی ہے۔ حتمی این آر سی تمام دعوؤں، اعتراضات اور درستی نمٹانے کے بعد ہی شائع کیا جائے گا۔