مرکز کیرل کی امداد کیلئے تیار

مرکز موسلادھار بارش اور سیلاب کے پیش نظر کیرل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کیرالہ کے وزیراعلیٰ سے بات کریں گے۔ جناب سنگھ کانگریس ممبر کے۔سی۔وینوگوپال اور سی پی آئی ایم ممبر پی۔کروناکرن کے سوال کا جواب دے رہے تھے، جنہوں نے وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا میں متاثرہ لوگوں کی مشکلات اور کیرالہ میں آئے سیلاب کے معاملے کو اُٹھایا تھا۔

وزیر موصوف نے ایوان میں بتایا کہ ان کے ساتھی وزیر کرن رجیجو نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حال ہی میں کیرالہ کا دورہ کیا تھا۔