پاکستان:عمران خان کی کابینہ کی حلف برداری

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے 21 ممبروں کو حلف دلایا گیا ہے۔ صدر ممنون حسین نے آج صبح اسلام آباد میں انہیں حلف دلایا۔ نئی کابینہ میں 16 وفاقی وزیر اور پانچ مشیر بھی شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ملک کے نئے وزیر خارجہ بنائے گئے ہیں۔ پارٹی کے اطلاعاتی سکریٹری فواد چودھری کو اطلاعات و نشریات کا وزیر بنایا گیا ہے۔داخلی امور کی وزارت وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پاس ہی رکھی ہے۔