کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کے امکانا ت:ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونل ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سر براہ کم جونگ اُن سے ان کی دوسری ملاقات کے امکانات مضبوط ہیں۔ٹرمپ نے رائٹر کو دیئے انٹرو یو میں کہا کہ گزشتہ 12 جون کو ہوئی دونوں سرابراہوں کی ملاقات تاریخی تھی۔انہوں نے کہا کہ کم جونگ کے جوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے کے ارادے کو لے کر شک کے باوجود انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا جوہری اسلحوں سے پاک ہونے کی سمت میں قدم اٹھائے گا۔