سری لنکا کی کلیدی بندرگاہوں پر چین کے کنٹرول کی خبریں غلط: وکرم سنگھے

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے اِن دعوؤں کو رد کردیا ہے کہ سری لنکا چین کو کلیدی نوعیت کی بندرگاہوں پر کنٹرول کی اجازت دے رہا ہے۔ جناب وکرم سنگھے نے یہ بھی کہا کہ چین کے قرضوں پر زیادہ شرح سود کی وجہ سے ملک قرضوں کے جال میں نہیں پھنس رہا ہے۔ وہ ہنوئی میں آسیان کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز چینل سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1948 سے ہی ان کا ملک ہمیشہ غیر وابستہ رہا ہے۔