فلورنس طوفان کا درجہ کم کرکے دوسرے درجے کا کیا گیا

فلورینس نامی سمندری طوفان کا درجہ کم کرکے دوسرے زمرے کا طوفان کردیا گیا ہے۔ یہ طوفان امریکہ پہنچنے والا ہے۔ لیکن عہدیدار اب بھی خبردار کررہے ہیں کہ یہ ایک تباہ کن طوفان ہوسکتا ہے۔ فلورینس اب مزید جنوب کی جانب بڑھ سکتا ہے اور جارجیا، ایمرجنسی کا اعلان کرنے والی تازہ ترین ریاست ہے۔ موسلادھار بارش کافی دیر تک جاری رہ سکتی ہے، جس سے الابامہ،  تینسی، کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا جیسے اندرونی علاقوں سمیت تباہ کن سیلاب کا خطرہ درپیش ہے۔ جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا اور ورجینیا کے تقریباً 17 لاکھ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر پہنچ جائیں۔ صدر ڈونل ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ یہ طوفان ملک میں آنے والے سب سے بڑے طوفانوں میں سےایک ہونے والا ہے۔