سشما سوراج آئی آر آئی جی سی- ٹی ای سی کی 23 ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گی

وزیر خارجہ سشما سوراج آج ماسکو میں روسی وفاق کے نائب وزیر اعظم یوری بریسوو کے ساتھ تکنیکی اور اقتصادی تعاون سے متعلق بین حکومتی کمیشن آئی آر آئی جی سی- ٹی ای سی کی 23 ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گی۔ آئی آر آئی جی سی- ٹی ای سی  ایک مجلس قائمہ ہے۔ اس کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں اور باہمی مفاد کے دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ 

کمیشن مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لے گا اور متعلقہ شعبوں میں ہدایات اور پالیسی سفارشات فراہم کرے گا۔ محترمہ سوراج کل ماسکو پہنچی تھیں اور انھوں نے روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔