سریش پربھو گروپ20 کی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے

کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو ارجنٹینا میں آج مار دیل پلاٹا کے مقام پر گروپ20 کی ، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ میٹنگ میں، بڑھتے ہوئے تحفظاتی رجحان، عالمی تجارت کو فروغ دینے کی راہ میں چیلنج اور نئے صنعتی انقلاب سمیت، بہت سے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ایک ٹوئیٹ میں جناب پربھو نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات کو یقینی بنایا جائے لیکن عالمی تجارت میں یہ ایک قائدانہ کردار ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ ایک سب سے زیادہ اتفاق رائے کے متحمل اور اصلاح سے متعلق ایک پرامید ایجنڈے کے لئے سبھی اہم ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہوئے، بھارت اس نظریے کو آگے لیجانے کے لئے گروپ 20 کے فورم کا استعمال کریگا۔
اس میٹنگ کی اہمیت اس لئے اور بھی زیادہ ہوگئی ہے کہ امریکہ سمیت کئی ملکوں نے اسٹیل اور المونیم سمیت بہت سی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی میں کافی زیادہ اضافہ کردیا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک تجارتی جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے عالمی تجارت متاثرہورہی ہے۔ گروپ 20 میں بھارت ، ارجنٹینا ، برازیل، چین، امریکہ، یوروپی یونین ، فرانس جرمنی اور دیگر ممالک شامل ہیں۔