جموں وکشمیر: منی بس چناب میں گری، گیارہ افراد ہلاک

جموں وکشمیر کے کشتوار ضلع میں چناب دریا میں ایک منی بس گر جانے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ کشتوار کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بتایا کہ راحت کارروائی جاری ہے اور اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ 13 زخمیوں کو کشتوار میں ضلع اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ منی بس کشوان سے کشتوار جارہی تھی کہ آج صبح ٹھکرئی کے پاس چناب دریا میں جاگری، بس میں 25 سے 30 مسافر سوار تھے۔