جاپان اوپن ٹینس: سری کانت کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

جاپان اوپن بیڈمنٹن میں بھارت کے کدامبی سری کانت جنوبی کوریا کے ڈونگ کیون لی سے کوارٹر فائنل میں اُنیس۔اکیس، سولہ۔اکیس اور اٹھارہ۔اکیس سے ہار کے بعد مردوں کے سنگلز مقابلے سے باہر ہوگئے۔ اس طرح سری کانت کے ہارنے کے ساتھ ہی بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی جاپان اوپن میں مہم ختم ہوگئی ہے۔ ادھرپی وی سندھو اورایچ ایس پرینوے بھی اپنا اپنا سنگلز میچ ہارنے کے بعد کل ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔