بنگلہ دیش: سیاسی ریلی پر حملے کیلئے 19 کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2004 میں شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی ایک سازش میں سابق نائب وزیر داخلہ سمیت  19 لوگوں کو اس کے رول کیلئے مو ت کی سزا سنائی ہے۔ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کے مفرور بیٹے او رپارٹی کے موجودہ کارگزار سربراہ طارق رحمان کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ اس سال فروری میں خالدہ ضیاء کے جیل جانے کے بعد سے بی این پی کی قیادت کررہے ہیں۔ خالدہ ضیا ء کو اس کیس میں ملزم نہیں بنایا گیاتھا۔ عدالت نے اس کیس میں گیارہ دیگر لوگوں کو مختلف سزائیں سناتے ہوئے 18افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 21اگست 2004 کو عوامی لیگ کی ریلی پر ایک حملے میں محترمہ حسینہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جو اس وقت اپوزیشن لیڈر تھیں۔ یہ فیصلہ دسمبر میں پارلیمانی چناؤ سے پہلے آیا ہے۔