اٹلی کے وزیراعظم کا بھارت دورہ

اٹلی کے وزیراعظم پروفیسر گسپی  کونٹے اس ماہ کی 30 تاریخ کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا جو انڈیا۔ اٹلی ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرےگا۔ جون 2018 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب کونٹے کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد دونوں رہنما سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے اس ایڈیشن میں اٹلی بھی شرکت کررہا ہے۔