عوام کی بہبود  بی جے پی کا ایجنڈا: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بی جے پی کا ایجنڈا عوام کی بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔ وہ نموایپ کے ذریعے آگرہ ، دموہ، کروالی۔دھولپور، میسورو اور رائے پور لوک سبھا سیٹوں سے پارٹی کا ریہ کرتاؤں کے ساتھ گفتگوکررہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ بی جے پی ہر طرح کی مخالفت کے باوجود سماجی خدمت کے لیے کام کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں نے بی جے پی پر اس بات کے لیے نکتہ چینی کی ہے کہ وہ سابقہ سرکاروں کے کام کو آگے لے جارہی ہے، مگر وہ ان لوگوں سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان سرکاروں نے یہ کام مکمل کیوں نہیں کیے۔ جناب مودی نے کہا کہ موجودہ سرکار طویل عرصے سے زیر التوا پروجیکٹوں کو مکمل کررہی ہے۔