سیتارمن فرانس کے تین روزہ دورے پر روانہ

وزیر دفاع نرملا سیتارمن آج سے فرانس کا تین دن کا دورہ شروع کررہی ہیں۔ امید ہے کہ ان کے اس دورے میں دونوں ملک اپنے دفاعی اور سکیورٹی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محترمہ سیتارمن دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی اشتراک کو فروغ دینے کے طو رطریقوں اور اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر فرانس کے اپنے ہم منصب فلورینس پارلی کے  ساتھ وسیع تر بات چیت کریں گی۔ امید ہے کہ دونوں وزرائے دفاع فوجی پلیٹ فارمس اور ہتھیار مشترکہ طو رپر تیار کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون اس سال مارچ میں بھارت آئے تھے اور ان کے اس دورے میں دونوں ملکوں نے ایک کلیدی معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی رو سے ایک دوسرے کی فوجی سہولیات کے استعمال کی گنجائش فراہم کی گئی تھی۔ اس میں بحری جنگی جہازوں کیلئے بحری فوج کے اڈے کھولنا بھی شامل ہے۔