خانہ جنگی کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے سری لنکا کی پارلیمنٹ میں بل منظور

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے ملک کی بھیانک خانہ جنگی کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے ایک بل کو منظوری دے دی ہے۔ ایک دہائی پہلے اس خانہ جنگی میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معاوضے سے متعلق بل کے لئے آفس کی منظوری کیلئے 43 کے مقابلے 59 قانون سازوں نے ووٹ دیئے جس میں ایک آزاد آفس قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جو خانہ جنگی میں بچ جانے والوں کے ساتھ ساتھ متاثرین کے قریبی رشتے داروں کو معاوضہ دے گا۔