یوتھ اولمپک :سوربھ چودھری کو سونے کا تمغہ

ارجنٹینا میں جاری یوتھ اولمپک کھیلوں میں دس میٹر کے ایئرپسٹل مقابلے میں بھارت کے سوربھ چودھری نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ بیونس آئرس میں 16 سال کےسوربھ نے اپنے قریب ترین حریف سے ساڑھے سات پوائنٹ زیادہ حاصل کیے۔ یوتھ اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں بھارت کا سونے کا یہ تیسرا تمغہ ہے اور یہ تینوں تمغے بیونس آئر س میں جاری اسی ٹورنامنٹ میں ملے ہیں۔