سشما سوراج کی ایس سی او کی میٹنگ میں شرکت

وزیر خارجہ سشما سوراج تاجکستان کی راجدھانی دو شنبے میں آج سے شروع ہونے والی شنگھائی اشتراک تنظیم کی سربراہان حکومت کی سترہویں کونسل کی دو روزہ میٹنگ میں شرکت کر یں گی۔ محترمہ سوراج محدود اور توسیع شدہ دونوں اجلاسوں میں حصہ لیں گی۔ سربراہان حکومت کی کونسل کی میٹنگ ایک ایسا فورم ہے جس کے ذریعے بھارت کو شنگھائی اشتراک تنظیم کے ممبر ملکوں اور افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا جیسے مشاہد ملکوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ کرغزستان کی جانب سے تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے یہ پہلی بڑی میٹنگ ہے۔ اس میں لیڈر شنگھائی اشتراک تنظیم کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے اور موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی غور وخوض کیا جائے گا۔