کارتی چدمبرم کی املاک قرق

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج کارتی چدمبرم کی تقریباً 54 کروڑ روپئے کی املاک قرق کرلی۔ کارتی سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کا بیٹا ہے۔ قرق کی گئی املاک میں بھارت اور بیرون بھارت منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے شامل ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے یہ کارروائی آئی این ایکس میڈیا معاملے میں جاری تفتیش کی وجہ سے کی ہے۔ قرق کرنے کی کارروائی کو کارتی چدمبرم نے ایک مضحکہ خیز کارروائی قرار دیا اور کہا کہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا ہے۔