سری کانت سمیت چراغ شیٹی اور ستوِک سائی راج رانکی ریڈی کی جوڑی چائنا اوپن کے پری کواٹر فائنل میں

بیڈمنٹن میں بھارتی اسٹار کھلاڑی کدامبی سری کانت چراغ شیٹی اور ستوک سائی راج رینکی ریڈی فوزہو میں چائنا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سری کانت نے فرانس کے کھلاڑی لوکاس کوروی کو ہرایا جبکہ ایچ ایس پرانوئے میچ ہارئے گئے۔ مردوں کے ڈبلز میں چراغ اور ستوِک سائی راج پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں انہوں نے مڈس کولڈنگ اور میٹس کونریڈ پیٹرسن کے خلاف تئیس۔اکیس اور چوبیس۔ بائیس سے جیت حاصل کی۔