پاکستانی وزیر اعظم پشاور ہائی کورٹ میں طلب

پاکستان میں پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو 13دسمبر کو عدالت میں طلب کیا ہے۔ انہیں ایک امریکی شہری سیتاوہائٹ  کے ساتھ اُن کے مبینہ رشتوں کے بارے میں دائر ایک کیس کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ جسٹس اکرام اللہ خاں اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بنچ نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے، حریف امیدوار انعام اللہ خاں کے ذریعہ دائر ایک عذداری پر جناب خان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ عرضی گزار نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیتاوہائٹ سے تیریان وہائٹ نام کی ایک بٹیی ہے جس کا اُن کے نامزدگی کاغذات میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور اس لئے آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے تحت تمام ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔