راجدھانی دلّی میں فضائی آلودگی کی سطح نہایت ہی خراب درجے تک پہنچی

قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح ایک بار پھر بہت خراب زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ سینرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق ہوا کے معیار کا انڈیکس صبح 325 پر ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح جب دلی والے اٹھے تو آسمان میں دھواں چھایا ہوا تھا۔ حکومت کے ماتحت چلنے والی ایجنسی ’سفر ‘کی ایک رپورٹ  کے مطابق دلّی کے آس پاس کی ریاستوں میں پٹاخے چھوڑے جانے سے شہر میں آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔