زمبابوے :دو بسوں کے ٹکرا جانے سے47افراد ہلاک

زمبابوے میں راجدھانی ہرارے اور مشرقی علاقے روساپے کے درمیان ایک سڑک پر دو بسوں کے ٹکراجانے سے 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زمبابوے میں اس طرح کے حادثات ایک عام بات ہے کیونکہ سڑکوں پر گڑھے ہیں اور وہ ٹوٹ پھوٹ رہی ہیں۔ فنڈ کی کمی کی وجہ سے ان کی مرمت نہیں ہوپارہی ہے اور انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، لیکن جس شاہراہ پر حادثہ ہوا اسے حال ہی میں بنایا گیا ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں بس کے ایک حادثے میں پچھلے سال جون میں 43 افراد مارے گئے تھے۔