سری لنکا: عدم اعتماد کی تازہ تحریک پر کارروائی آج

سری لنکا کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے درمیان بحران کو ختم کرنے کیلئے ہوئی مفاہمت کے دوران سری لنکا کی پارلیمنٹ آج مہندا راج پکشا کی نئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تازہ تحریک پر کارروائی کرے گی۔اس معاملے پر پچھلے دو دنوں کی کارروائی ہنگامے کی نذر ہونے کے بعد یہ تحریک آج دوپہر بعد پیش کی جائے گی۔ صدر میتری پال سری سینا نے کل شام ایک میٹنگ کے دوران اپوزیشن لیڈروں اور اسپیکر سے کہاکہ وہ راج پکشا حکومت کے خلاف تحریک پیش کرنے کے مخالف نہیں ہیں۔ایک سابق وزیر نے کہا ہے کہ صدر نے دوبارہ پارلیمنٹ معطل نہ کرنے کا وعدہ کیاہے لیکن اس بات پر زور دیا ہے کہ تحریک مناسب الفاظ کے ساتھ پیش کی جائے اور ضابطوں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
صدر میتری پال سری سینا کے ذریعے پچھلے مہینے جناب رنل وکرم سنگھے کی جگہ مہندا راج پکشا کو نیا وزیراعظم مقرر کئے جانے کے بعد سے سری لنکا میں سیاسی بحران جاری ہے۔