آسٹریلیا کا عالمی تجارتی تنظیم میں بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ

آسٹریلیا نے آج کہا ہے کہ وہ شکر پر دی جانے والی سبسڈیز کے معاملے پر عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔ آسٹریلیا نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی طرف سے شکر پر لگائی گئی سبسڈیز کی وجہ سے، اس کی عالمی قیمتوں میں کافی زیادہ کمی آگئی ہے اور اس طرح آسٹریلیا کے چینی بنانے والوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ کارروائی، جسے سرکاری طور پر ایک اطلاع نامے کی جوابی کارروائی سمجھا جارہا ہے، آسٹریلیا کی طرف سے بھارت کے ساتھ اس معاملے کو براہ راست اٹھائے جانے کے بعد کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ابتدائی طور پر اس معاملے پر زراعت سے متعلق ڈبلیو ٹی او کمیٹی کی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔ یہ میٹنگ اِس مہینے کی آخر میں ہوگی۔