مالدیپ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں وزیراعظم مودی کی شرکت

وزیراعظم نریندرمودی مالے میں مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے طورپر یہ جناب مودی کا اس ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔
جناب مودی نے اپنے دورے سے قبل شام کئی ٹوئٹ پیغامات میں کہا کہ وہ جناب صالح کی نئی مالدیپ  حکومت کو، بھارت کی اس خواہش سے آگاہ کریں گے، کہ وہ مالدیپ کی ترقیاتی ترجیحات کو ، خاص طورپر بنیادی ڈھانچے، حفظان صحت ، رابطے اور انسانی وسیلے کی ترقی کے شعبوں میں ، قریب رہ کر کام کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مالدیپ میں جو حالیہ انتخابات ہوئے ہیں ان میں جمہوریت ، قانون کی بالادستی اور ایک خوشحال مستقبل کے لئے عوام کی اجتماعی امنگوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مستحکم، جمہوری، خوشحال اور پرامن مالدیپ دیکھنا چاہتا ہے۔