خواتین کے عالمی کپ ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا

گیانا میں خواتین کے آئی سی سی عالمی کپ ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کو اڑتالیس رن سے ہرادیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو جیت کے لئے ایک سو اڑسٹھ رن کی ضرورت تھی، لیکن ان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ چار اوورس میں صرف ایک سو انیس رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹاس جیتنے کے بعد بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورس میں آٹھ وکٹ پر ایک سو سڑسٹھ رن بنائے تھے۔ سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے شاندار تراسی رن بنائے جبکہ ہرمن پریت کور نے تیتالیس رن بنائے۔ بھارت آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔