فرانس: ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ معطل

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں نے حکومت کو ایندھن پر مزید ٹیکس عائد کرنے کے منصوبہ کو چھ ماہ کیلئے معطل کرنے پر مجبور کردیا۔ ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایڈورڈ فلپ نے کہا کہ عوام کے غصہ پر دھیان دینا ضروری ہے اور ایندھن پر اضافی ٹیکس کا منصوبہ اس وقت تک نافذ نہیں کیا جائیگاجب تک متاثرہ لوگوں سے اس پر تبادلہ خیال نہیں ہوجاتا۔ ایندھن پر اضافی ٹیکس کو لیکر ملک کے بڑے شہروں میں پچھلے تین ہفتوں سے پُرتشدد احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے جن کے دوران نقصان ہوا۔ پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران تین افراد ہلاک اور سینکڑوں دوسرے زخمی ہوئے۔