اگستاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملے میں کرسٹین مائیکل سی بی آئی تحویل میں

دلی کی ایک عدالت نے تین ہزار 600 کروڑروپے کے اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلا معاملے میں برطانوی بچولیے کرسٹین مائیکل کو پانچ دن کے لئے سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔سی بی آئی نے یہ کہتے ہوئے 14 دن کی تحویل مانگی تھی کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ مائیکل سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔البتہ مائیکل کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا جائے۔کرسٹین مائیکل کو جنہیں کل رات متحدہ عرب امارات سے لایا گیا تھا، بدھ کو سہ پہرخصوصی سی بی آئی جج اروند کمار کے سامنے پیش کیا گیا۔ مائیکل کی جانب سے ضمانت کی ایک عرضی بھی دی گئی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ چارج شیٹ سمیت سبھی متعلقہ دستاویز مائیکل کو مہیا کراے۔