بھارت اور پیرو کے درمیان کسٹم کے شعبہ میں باہمی امداد کے ایک سمجھوتے پر دستخط

بھارت نے پیرو کے ساتھ کسٹمز سے متعلق اُمور میں اشتراک اور باہمی امداد کی غرض سے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوں کے کسٹمز حکام کے درمیان معلومات اور انٹیلی جنس کے تبادلے کیلئے قانونی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس سمجھوتے کی بدولت کسٹمز قوانین کے مناسب نفاذ اور کسٹمز سے متعلق غیر قانونی کاموں کی روک تھام اور ان کی چھان بین میں بھی مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سمجھوتے سے، جس پر نئی دلّی میں دستخط کئے گئے ہیں، تجارت میں سہولت پیدا ہونے کا امکان ہے۔