وزیراعظم نریندر مودی انسٹاگرام پر دنیا کے سب سے مقبول رہنما

وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اِنسٹاگرام پر 14 اعشاریہ 8 ملین فالورس کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول رہنما بن کر اُبھرے ہیں آن لائن پلیٹ فارم ٹوئپلومیسی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جناب مودی کے بعد انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈو کا نمبر ہے جن کے فالوورس کی تعداد بارہ اعشاریہ دو ملین ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دس ملین ملین فالوورس ہیں اور وہ تیسرے مقام پر ہیں۔ نوشادی شدہ بھارتی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی انوشکاشرما کی وزیراعظم سے ملاقات کا فوٹو کسی بھی عالمی رہنما کا پوسٹ کیا گیا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا فوٹو ہے۔ اس تصویر پر 18 لاکھ 35 ہزار ہرٹس کے نشان ملے ہیں۔ اپنی ٹیکنالوجی آشنا ساکھ کے ساتھ وزیراعظم ٹوئیٹر اور فیس بک پر بھی بہت زیادہ سرگرم ہیں۔