ساہتیہ اکیڈمی سالانہ ایوارڈ کا اعلان

ساہتیہ اکیڈمی نے 24زبانوں میں اپنے سالانہ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔سات شعری مجموعوں ،چھ ناولوں ،چھ افسانوی مجموعوں،تین ادبی تنقید اور دو مضامین کے مجموعوں کو 2018 کا ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔شعری مجموعوں کے لئے جن لوگوں کو ایوارڈ دیا گیا ہے ، ان میں آسامی میں سنانتا تانتی ، کونکنی میں پریش نریندر کامت ، ملیالم میں ایس رمیسن نائر اور سنسکرت میں ڈاکٹر راما کانت شکلاشامل ہیں۔ افسانوں کے لئے جن مصنفوں نے ایوارڈ جیتا ہے ، ان میں بنگلہ میں سنجیب چٹوپادھیائے،کشمیری میں مشتاق احمد مشتاق اور میتھلی میں پروفیسر بینا ٹھاکرشامل ہیں۔ڈوگری میں اندرجیت کیسر، انگریزی میں انیس سلیم ، ہندی میں چترا مدگل ، ناول کے زمرے میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔اکیڈمی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اگلے سال 29 جنوری کو ایک خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈپیش کئے جائیں گے ۔۔