قوم کا بھارت رتن ڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

قوم آج بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے 63 ویں مہاپری نروان دِوس کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اکابرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سنسد بھون لان میں بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت، کانگریس صدر راہل گاندھی اور دیگر اہم شخصیتوں نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم امبیڈکر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے۔