جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسوم کیلئے عالمی لیڈران کی امریکہ آمد

امریکہ کے سابق صدر جورج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات کیلئے عالمی لیڈروان امریکہ پہنچ رہے ہیں۔ ہوسٹن کے اپنے گھر میں 94سال کی عمر میں ان کی موت ہوئی ہے۔ سینئر بش کو وائٹ ہاؤس سے صرف تین میل کی دوری پر واشنگٹن کے نشینل کیتھیڈرل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ برطانیہ کے پرنس چارلس، جرمن چانسلر انجیلا مارکل، شاہ عبداللہ دوئم، اردو کی ملکہ دانیہ اور پولینڈ کے سابق صدر لیچ والیسا ، آنجہانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 41ویں صدر کے اعزاز میں کل قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔