اوپیک میٹنگ

پیٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے دوسرے ملکوں کے ارکان ویانا میں ملاقات کریں گے، جس کے دوران تیل کی پیداوار کے بندوبست، منڈیوں میں ضرورت سے زیادہ تیل کی سپلائی اور مانگ میں سست روی سے متعلق اُمور سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونل ٹرمپ نے اوپیک ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ہونے والی میٹنگ میں پیداوار میں تخفیف کا فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیل کی عالمی قیمت کم ذہنی چاہئیں، البتہ، اوپیک کے تیسرے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک ایران نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے متعلق کسی بھی فیصلے سے اُسے الگ رکھا جائے۔