ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلے دن بھارت نے نو وکٹ پر 250 رن بنائے

آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹ پر 250 رن بنالیے تھے۔ چتیشور پجارا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رن بنائے۔ اس سے پہلے وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔