شام: ایک ہزار سے زیادہ تارکین وطن ملک واپس

شام میں ایک ہزار سے زیادہ تارکین وطن گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لبنان اور اردن سے اپنے وطن واپس آگئے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں روسی وزارتی دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 439 تارکین وطن لبنان سے، جبکہ 603 پناہ گزین اُردن سے شام واپس آئے ہیں۔ برسوں کے تنازع کے بعد شام کی حکومت نے اپنے بیشتر خطوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے جن پر پہلے دہشت گردوں نے قدم جما رکھے ہیں۔