آیبا درجہ بندی میں میری کوم سرفہرست

بین الاقوامی  باکسنگ ایسوسی ایشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان کی اسٹار مکّے باز ایم سی میری کوم سرفہرست ہیں۔ دہلی میں پچھلے سال نومبر میں عالمی چمپئن شپ کے 48کلو گرام زمرہ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد وہ عالمی چمپئن شپ کی تاریخ میں سب سے کامیاب مکے باز بن گئیں۔ 2020 میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں 48 کلو زمرہ شامل نہیں ہے اس لئے میری کوم کو اس میں شامل ہونے کیلئے 51 کلوگرام وزن کرنا پڑے گا۔

پچھلے سال انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں اور پولینڈ میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں انہوں نے سونے کے تمغے حاصل کئے  تھے۔