دیوار منصوبے پر زور دینے کیلئے ٹرمپ امریکہ۔ میکسیکو سرحد پرپہنچے

صدر ڈونل ٹرمپ امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر متنازعہ دیوار کی تعمیر کے مطالبہ پر زور دینے کیلئے کل ٹیکسس میں میک این کے مقام پر پہنچے۔ ڈیماکریٹک پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کیساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد صدرٹرمپ پہلی بار امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن ملک میں جرائم کررہے ہیں اس لئے ایسے جرائم کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دیوار کا بننا نہایت ضروری ہے۔ لیکن اس کام کیلئے حزب اختلاف ڈیماکریٹک پارٹی کے ممبران پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر کی رقم دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ٹیکسس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔