ملیشیا کے رکن پارلیمنٹ انورابراہیم کی وزیراعظم سے ملاقات

ملیشیائی پارلیمنٹ کے رکن اور پیپلز جسٹس پارٹی کے صدر انورابراہیم نے کل نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملیشیائی پارلیمنٹ کے دو دوسرے ارکان کیسون سبرامنین اور سنتھراکمار رامانائیڈو ان کے ہمراہ تھے۔ جناب مودی نے جناب ابراہیم کو پیپلز جسٹس پارٹی کے صدر چنے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے گزشتہ سال مئی میں ان سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ملیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔ دونوں رہنماؤں نے آپسی دلچسپی کے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔