سشما سوراج کی نیپالی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ سشما سوراج نے نئی دلی میں نیپال کے اپنے ہم منصب پردیپ کمارگیاوالی سے ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے زراعت، ریلویز اور اندرون ملک آبی راستوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں حالیہ پیشرفت اور ساتھ ہی ساتھ جاری ترقیاتی اور رابطے سے متعلق منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ دونوں وزیروں نے تعاون کے مختلف شعبوں میں ہوئی اہم پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جو حالیہ مہینوں میں سبھی سطحوں پر دوطرفہ تبادلوں پر زور دیے جانے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے نئی رفتار کو برقرار رکھنے اوردونوں ملکوں کے درمیان روایتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔