آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے شاعروں کا قومی سمپوزیم شروع

آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے منعقد کیا جانے والا شاعروں کا 64 واں قومی سمپوزیم چنئی میں شروع ہوگیا۔ اس سمپوزیم میں بھارتی آئین کے نویں شیڈول میں تسلیم کی گئیں 22 زبانیں کی نمائندگی کرنے والے 23 شاعر حصہ لے رہے ہیں۔سرو بھاشا کَوی سمیلن کا افتتاح کرتے ہوئے تملناڈو کے گورنر بنواری لال پروہِت نے کہا کہ شاعری قلب و روح کو جلا بخشتی ہے، ساتھ ہی ساتھ وہ قومی ہم آہنگ اور لسانی اتحاد میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیاض شہریار نے کَوی سمیلن کی تابناک روایت کو یاد کیا۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ کَوی سمیلن چنئی میں پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب سے متعلق خصوصی پروگرام سرکاری نشریاتی ادارے اے آئی آر کی جانب سے اس مہینے کی 25 تاریخ کو یومِ جمہوریہ سے قبل شام کو نشر کیا جائے گا۔