نکولس مدورو نے وینیزوئیلا کے صدر کے عہدے کا حلف لیا

نکولس مدورو کو دوسری مدت کیلئے وینیزوئیلا کے صدر کے عہدے کا حلف دلایاگیاہے۔ 56 سالہ لیڈر کی حلف برداری اپوزیشن کی قیادت والی ایوان کے بجائے سپریم کورٹ میں ہوئی۔گزشتہ برس مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیاتھا اور ووٹنگ میں دھاندلی کا دعویٰ کیاتھا۔ پچھلے ہفتے امریکہ، یوروپی یونین اور 13دیگر ملکوں نے کہاتھا کہ وہ جناب مدورو کی صدارت تسلیم نہیں کریں گے۔