راکیش استھانا کی اپیل ہائی کورٹ سے خارج

دلی ہائی کورٹ نے  سی بی آئی کے خصوصی ڈائرکٹر راکیش استھانا کی اس اپیل  کو خارج کر دیا ہے، جس میں اُن کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر  رد کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔جسٹس نجمی وزیری نے جناب استھانا اور معطل کئے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دویندرکمار کی درخواستوں پر پچھلے مہینے کی 20 تاریخ کو اپنا حکم محفوظ رکھاتھا،جن میں اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر  رد کئے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔جناب راکیش استھانا کا کہناتھا کہ اُن کے خلاف یہ کیس بدنیتی کے ساتھ غیرقانونی طریقے سے درج کئے گئے تھے۔