سشما سوراج کا ازبکستان دورہ

وزیر خارجہ، کل سے ازبکستان کے دو روزہ دورے پر جارہی ہیں۔ محترمہ سوراج پہلے بھارت۔وسط ایشیا مذاکرات میں شرکت کیلئے سمرقند کا دورہ کررہی ہیں، جہاں وہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گی۔ افغانستان کے وزیر خارجہ، خطے میں رابطوں کے معاملات کیلئے وقف اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اِن مذاکرات میں کرغستان، تاجکستان اور ترکمانستان اور قزاخستان کے پہلے نائب وزیر خارجہ بھی ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔